وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط کیوں لکھا؟

کراچی (کھوج نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط کیوں لکھا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عدالتی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھ رہے ہیں، خط میں درخواست کی جائے گی سانحہ کی تحقیقات حاضر سروس جج سے کرائی جائے، کسی سیاسی جماعت کے دباؤ میں نہیں آئیں گے،گل پلازہ کے شہدا کو امدادی چیکس کی ادائیگیاں شروع کر دی گئی ہیں، عدالتی کمیشن کا فیصلہ کسی سیاسی جماعت کے دبا میں نہیں کیا گیا، ہم کسی سیاسی جماعت کو نہیں عوام کو جوابدہ ہیں۔
سینئر وزیر سندھ کا کہنا تھا کہ گل پلازہ واقعہ کے بعد سندھ کابینہ نے ایک کمیٹی تشکیل دی،کمیٹی کو کمشنر کراچی کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی کی رپورٹ پرفیصلہ کرنا تھا،کمشنر کراچی کی بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ آگئی ہے، یہ بہت تفصیلی رپورٹ ہے اس میں تمام لوگوں کے انٹرویو موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چند سیاسی جماعتیں سانحہ پر سیاست کر رہی ہیں، ہم ایسے واقعات پر سیاست نہیں کر رہے، چندجماعتیں کر رہی ہیں،سندھ حکومت کسی پریشر میں نہیں جو کام ہمیں کرنا ہے وہ کر رہے ہیں، ہمیں جب لگا ہم نے جوڈیشل انکوائری کے لیے لکھ دیا۔



