پاکستان
تھرپارکر میں اسپتال میں زیر علاج مزید بچے دم توڑ گئے

تھرپارکر( کھوج نیوز) تھرپارکر کے ضلعی ہیڈکوارٹر مٹھی کے اسپتال میں5 روز کے دوران زیرعلاج مزید 6 بچے دم توڑ گئے’ ان بچوں کے اموات کی وجہ کیا بتائی جا رہی ہے؟
تفصیلات کے مطابق اسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ ہلاکتیں گزشتہ پانچ روز کے دوران ہوئیں ہیں اور بچے مختلف بیماریوں اور قوت مدافعت کم ہونے کے باعث انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھے۔ اسپتال ذرائع نے بتایاکہ دو بچوں کا تعلق مٹھی شہر اور چار کا دیہی علاقوں سے ہے جبکہ ایک ماہ میں مٹھی اسپتال میں مختلف امراض سے جاں بحق بچوں کی تعداد50 ہوگئی۔ ایم ایس سول اسپتال کے مطابق بچوں کی ہلاکتوں کا سبب گھروں میں زچگیاں اور کم وزن کے ساتھ پیدائش ہے۔



