پاکستان

وزیراعلیٰ بلوچستان کا صوبے میں نئے اضلاع بنانے کا اعلان

برشور (کھوج نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے میں نئے اضلاع بنانے کا اعلان کا کردیا ، انہوں نے یہ اعلان پشین کے علاقے برشور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کاکہناتھا کہ پشین کے علاقے بر شور کو آج ضلع کا درجہ دیا، اب ترقی کی منازل طے کریں گے یہاں سرکاری اداروں کو ان کے پاؤں پر کھڑ ا کریں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ تمام بنداسکولوں کو کھولاجائے گا اور لوگوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جا ئیں گی، اگر کسی نے اس حوالے سے ذمہ داری نہ نبھائی تو اسے سزا بھی ملے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلو چستان کیکونے کونے میں جاتا ہوں اور جاتا رہوں گا، اپنے لوگوں کیدرمیان جانے سے کوئی رو ک نہیں سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button