پاکستان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا’ وفاقی حکومت نے اس ہفتے مزید 56ارب روپے کا بوجھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ انہیں پیٹرول پر 95 روپے اور ڈیزل پر 203 روپے اضافے کی تجویز دی گئی جو انہوں نے مسترد کردی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے اس ہفتے مزید 56ارب روپے کا بوجھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج کی تاریخ میں پیٹرول فی لیٹر 544 روپے ہونا چاہیے تھا جو حکومت آپ کو 322 روپے میں دے رہی ہے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت 790 روپے ہونی چاہیے تھی جو حکومت آپ کو 335 روپے میں فراہم کررہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button