پاکستان

چینی کے شعبے کی ڈی ریگولیشن کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی کی سفارشات مکمل

اسلام آباد(کھوج نیوز) چینی کے شعبے کی ڈی ریگولیشن کے لیے اعلی سطح کمیٹی کی سفارشات مکمل ہو گئی ہیں اور یہ تمام سفارشات منظوری کے لئے وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کر دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے برآمدات بڑھانے کے لیے واضح طریقہ کار متعارف کرانے کی تجویز دی ہے، کسانوں کو فصل اور فروخت کے فیصلوں میں مکمل آزادی دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق منڈی میں بہتر قیمت کے حصول کے لیے مارکیٹ سسٹم مضبوط بنانے پر زور دیا جارہا ہے، شوگر ملز میں ایتھنول اور دیگر مصنوعات کی تیاری کی بھی اجازت ہوگی جب کہ سفارشات میں کسانوں کو بروقت ادائیگیوں اور شفافیت بڑھانے کے لیے اقدامات شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق کسانوں پر گنے کی مخصوص شوگر ملوں کو فروخت کی پابندی ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، شوگر ملز کو مارکیٹ کے مطابق قیمتیں مقرر کرنے کی اجازت دینے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ چینی کے شعبے میں تحقیق، بفراسٹاک اور مارکیٹ نگرانی کو بہتر بنانے کی سفارش پیش کی گئی ہے، ایندھن کی درآمدی لاگت کم کرنے کے لیے ایتھانول بلینڈنگ کو فروغ دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button