شوبز

رضوانہ تشدد کیس،ماہرہ خان بھی نادیہ جمیل کی مہم میں شامل

سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں گھریلو ملازمہ رضوانہ کو انصاف دلانے کے لئے اداکارہ ماہرہ خان بھی نادیہ جمیل کی مہم میں شامل ہوگئیں۔

کراچی(شوبز ڈیسک) رضوانہ تشدد کیس،ماہرہ خان بھی نادیہ جمیل کی مہم میں شامل ،تفصیلات کے کے مطابق سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں گھریلو ملازمہ رضوانہ کو انصاف دلانے کے لئے اداکارہ ماہرہ خان بھی نادیہ جمیل کی مہم میں شامل ہوگئیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر نادیہ جمیل نے اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے بھیجا گیا ویڈیو پیغام شیئر کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں بچوں سے محنت مشقت کروانے کو غیر قانونی قرار یتے ہوئے درخواست کی اور کہا کہ ملک کے بہتر مستقبل کے لئے اس بات کا احساس کریں اور اس کے خلاف اقدامات اُٹھائیں۔

انہوں یہ واضح کیا کہ وہ یہ پیغام ایسے غریب والدین کے لئے نہیں ہے جو اپنے بچوں سے کام کرواتے ہیں بلکہ ہمارے معاشرے کے باحیثیت اور پڑھے لکھے طبقے کے لئے ہے، جو کم عمر بچوں کو بطور ملازم رکھتے ہیں اور ان سے جبری مشقت کرواتے ہیں کیونکہ رضوانہ جیسے واقعات جن گھروں میں ہوتے ہیں وہ گھرانے پڑھے لکھے اور طاقتور ہوتے ہیں کیوں کہ ان لوگوں کو اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا کوئی احتساب نہیں ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button