شوبز

انڈین آئیڈل شو کے متعلق خاتون میزبان منی ماتھور نے کیا بڑا خلاصہ

خاتون میزبان منی ماتھور نے انڈین آئیڈل شو کو فیک قرار دے دیا، شو میں حقیقت کچھ بھی نہیں ، ایک دن ہمارے پروڈیوسر میرے پاس آئے اور کہا دھرمیندر اور ہیما مالنی آرہے ہیں

ممبئی (آن لائن) بھارت کے مشہور رئیلٹی شو انڈین آئیڈل کے کئی سیزن کی میزبانی کرنے والی خاتون میزبان منی ماتھور نے شو کو فیک قرار دے دیا۔بھارتی اداکارہ اور میزبان منی ماتھور نے انڈین ئیڈل کے آغاز پر شو کی میزبانی کی تھی اور پھر چھٹے سیزن کے بعداچانک شو کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

حال ہی میں انہوں نے شو کے حوالے سے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کی جہاں ہدایت کار کبیر خان کی اہلیہ منی ماتھور نے بتایا کہ شو میں حقیقت کچھ بھی نہیں ہے، ایک دن ہمارے پروڈیوسر میرے پاس آئے اور کہا دھرمیندر اور ہیما مالنی آرہے ہیں ، ہمیں کوئی موو منٹ’ کرنا ہے جس پر میں نے کہا کہ یہ سب کرتے تھوڑی ہیں بلکہ یہ تو اچانک ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک بار مجھے کہاگیا ایک امیدوار اپنے رشتے دار کو دیکھ کر حیران ہوگا لیکن اس امیدوار کو پہلے سے معلوم تھا وہ رشتے دار وہاں موجود ہے، اس پر میں نے شو کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔منی ماتھور کا کہنا تھاکہ مجھے شو کے ہر انسان سے کافی لگاؤ تھا اور شو میں شریک لوگوں کو دعوت پر گھر بلاتی تھی لیکن جب شو میں حقیقت نہیں رہی تو اسے چھوڑ دیا۔

پیرس اولمپکس کوالیفائرز، پاکستانی خواتین نے تاریخ رقم کر دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button