شوبز

فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم،ثناء خان کا فیصلہ کن اعلان

انسٹا اسٹوری پر ثنا خان نے فلسطین کے حق میں اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے

بالی ووڈ(شوبز ڈیسک) فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم،ثناء خان کا فیصلہ کن اعلان،غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت پر پاکستان اور ترک اداکاروں سمیت بھارت کے کئی اداکار بھی آواز اٹھاچکے ہیں جن میں سونم کپور ،گوہر خان اور سوارا بھاسکر کی جانب سے فلسطین کے حق میں سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔

 جس کے بعد صارفین ثنا خان کی فلسطین کی حمایت میں سوشل میڈیا پیغام کے منتظر تھے اور جب ایسا نہ ہوا تو صارفین کی جانب سے سابقہ اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ تاہم  اب انسٹا اسٹوری پر ثنا خان نے فلسطین کے حق میں اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے۔

 انسٹاگرام اسٹوری پر  ثنا خان نے فلسطین کے ایک معصوم بچے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بے رحم اور  بے شرم لوگوں نے اسپتال اور معصوم بچوں پر حملہ کیا اور وہ اسے دفاع کہتے ہیں،  پریشان نہ ہوں  آپ سب نے ہمیشہ کے لیے جہنم میں اپنے لیے ایک خاص جگہ بنالی ہے’۔

’ہمیشہ فلسطین کے ساتھ ہوں‘، ثنا خان بھی اسرائیلی جارحیت پر بول پڑیں

ثنا خان کی دوسری اسٹوری میں درج تھا کہ میں کل بھی فلسطین کے ساتھ تھی، آج بھی فلسطین کے ساتھ ہوں اور کل بھی رہوں گی

’ہمیشہ فلسطین کے ساتھ ہوں‘، ثنا خان بھی اسرائیلی جارحیت پر بول پڑیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button