شوبز

کارڈ چھپنے کے باوجود سلمان خان کی شادی کیوں نہیں ہوئی؟ شادی کی تاریخ سے صرف ایک ماہ پہلے کیوںٹوٹی؟

سلمان خان کی شادی سنگیتا بجلانی کے ساتھ 27مئی 1994کو طے ہو چکی تھی ،مگر ایک ماہ پہلے ٹوٹ گئی

ممبئی(شوبز نیوز)بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور سابق مس انڈیا سنگیتا بجلانی کی پریم کہانی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔اس جوڑی کی ملاقاتیں 80 کی دہائی سے 90 کے اوائل تک کافی چرچے میں رہیں تھیں ۔ میڈیا کے مطابق، سلمان اور سنگیتا نے ایک دوسرے سے 1986 میں ملنا شروع کیا اور ان دونوں کے درمیان تعلقات 8 سال تک قائم رہے، اس دوران ان کی شادی سے متعلق بھی خبریں زیر گردش رہیں۔

حال ہی میں انڈین آئیڈل 15 کی پروموشنل قسط جاری کی گئی جس میں شریک مناسی گھوش خصوصی مہمان سنگیتا بجلانی سے ان افواہوں سے متعلق سوال کرتی ہیں کہ جن میں دعوی کیا گیا تھا کہ ان کی سلمان خان کے ساتھ شادی کے کارڈز چھپ چکے تھے لیکن بدقسمتی سے شادی نہیں ہوسکی تھی۔اس سوال نے پروگرام کے ججز وشال ددلانی کو حیرت میں مبتلا کردیا اور انہوں نے شائقین کے ساتھ مل کر سنگیتا سے اس سوال کا جواب دینے کا مطالبہ شروع کردیا، جس پر سنگیتا بجلانی نے اس بات کا اعتراف کرلیا۔ سنگیتا نے کہا، جھوٹ تو نہیں تھا۔

سلمان خان اور سنگیتا بجلانی کے درمیان دوستی اس قدر گہری ہوچکی تھی کہ ان کی شادی بھی طے ہوگئی تھی اور اس حوالے سے شادی کے کارڈ بھی چھپ چکے تھے جن میں شادی کی تاریخ 27 مئی 1994 لکھی گئی تھی، تاہم شادی نہیں ہو پائی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ان دونوں کے درمیان شادی پاکستانی امریکن اداکارہ سومی علی کی وجہ نہیں ہوسکی تھی کیونکہ سنگیتا نے شادی سے ایک ماہ پہلے سلمان کو 16 سالہ سومی علی کے ساتھ اس کے کمرے میں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button