شوبز

سلمان خان بڑی تقر یبات میں کیوں نہیں جاتے؟

فنکاروں کو مختلف ایونٹس میں شرکت کرنا پڑتی ہے ،اس لیے جب وہ کسی محفل میں جاتے ہیں تو ان لاکھوں چاہنے والے وہا ں آجاتے ہیں جس سے وہاں بھگڈر سے انسانی جانوں کا ضیاع بھی ہو سکتا ہے

ممبئی (شوبز ڈیسک ) فنکاروں کو مختلف ایونٹس میں شرکت کرنا پڑتی ہے ۔اس لیے جب وہ کسی محفل میں جاتے ہیں تو ان لاکھوں چاہنے والے وہا ں آجاتے ہیں جس سے وہاں بھگڈر سے انسانی جانوں کا ضیاع بھی ہو سکتا ہے۔ایسی ہی ناگہانی صورتحال سے بچنے کیلئے ایک انٹرویو میں سلمان خان جنکے لاکھوں پرستار ہیں جو اپنے پسندیدہ سپر اسٹار کو لائیو دیکھنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں، ان کی حفاظت کے پیش نظر اداکار کا کہنا تھا کہ وہ مداحوں کی حفاظت کیلئے بڑی تقریبات میں فلموں کی تشہیر سے گریز کرتے ہیں۔

میڈیا کے مطابق سال 2014 میں اپنی فلم کک کی تشہیر کے دوران سلمان خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ بڑی تقریبات میں فلم کی تشہیر کیوں نہیں کرتے۔ سلمان خان کے مطابق اگر وہ شاپنگ مالز میں جاتے ہیں تو خریداری یا تفریح کے لیے آنے والے لوگ وہاں کے ہجوم کی وجہ سے اپنی سرگرمیاں مکمل نہیں کر پاتے۔ ایسے عوامی مقامات پر کئی خواتین بھی ہوتی ہیں جنہیں ہنگامے کی صورت میں ہراساں کیے جانے کا خطرہ ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا اس لیے میں ایسی جگہوں پر جانے سے گریز کرتا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button