شوبز

بھارتی کرکٹر کس بالی وڈ ادکارہ کو ڈیٹ کر رہے ہیں؟ان کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟

سراج اوراور ماہرہ کے درمیان معاشقے کی افواہیں،لیکن ابھی تک کسی نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) بالی وڈ اداکارائیں اور کرکٹرز کے معاشقے اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں ایسا ہی نیا معا شقہ بھارتی کرکٹر سراج اور ماہرہ شرما کے درمیان سو شل میڈیا پر وائر ل ہو رہا ہے ۔ماہرہ شرما، جو ناگن 3 اور بگ باس 13 جیسے مشہور شوز میں نظر آچکی ہیں، اپنی خوبصورتی اور اداکاری کیلیے جانی جاتی ہیں۔ دوسری جانب، محمد سراج، انڈین کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر ہیں، جو اپنی تیز رفتار گیند بازی کیلیے مشہور ہیں۔

سراج اوراور ماہرہ کے درمیان معاشقے کی افواہیں اس وقت زور پکڑیں جب سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر ایک ساتھ نظر آئیں۔ کہا جارہا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں، لیکن ابھی تک کسی نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

محمد سراج کے حوالے سے بھی کچھ افواہیں گردش کرچکی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ان کا نام آشا بھوسلے کی نواسی زنائی بھوسلے کے ساتھ جوڑا جا رہا تھا، لیکن زنائی نے فوری طور پر ان افواہوں کی تردید کر دی تھی۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ ماہرہ اور سراج کے درمیان تعلقات کی یہ افواہیں کب تک دم توڑتی ہیں، یا پھر ان کی محبت کی کوئی نئی داستان رقم ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button