شوبز

کیاسلمان خان اور عامر خان ایک ساتھ فلم جلوہ گر ہو سکتے ہیں ؟

سلمان خان اور عامر خان انداز اپنا اپنا کے ممکنہ سیکوئل میں دوبارہ ایک ساتھ نظر آسکتے ہیں

ممبئی( شوبز ڈیسک)بالی ووڈ میں فلموں کو ری ریلیز کرنے کا نیا رجحان بڑھ رہا ہے، حال ہی میں پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی فلم صنم تیری قسم ری ریلیز کی گئی جس نے شاندار کامیابی حاصل کی۔

اب بالی ووڈ کی بہترین کامیڈی فلم انداز اپنا اپنا جو 4 نومبر 1994 کو تھیٹرز میں ریلیز ہوئی تھی اس کو بھی اپریل میں دوبارہ ریلیز کیا جا رہا ہے۔ اس فلم میں عامر خان، سلمان خان، روینہ ٹنڈن اور کرشمہ کپور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

عامر خان اپنے بیٹے جنید خان کی فلم لوویاپا کی تشہیر کے لیے آئے تھے۔ اس موقع پر سلمان خان بھی موجود تھے۔ مداحوں کے لیے یہ ایک خوشگوار لمحہ تھا۔اس کے بعد مداحوں میں یہ امید پیدا ہوئی کہ سلمان خان اور عامر خان انداز اپنا اپنا کے ممکنہ سیکوئل میں دوبارہ ایک ساتھ نظر آ سکتے ہیں۔ میڈیا کے مطابق یہ ایک اشارہ ہو سکتا ہے کہ فلم انداز اپنا اپنا کا سیکوئل بنایا جا رہا ہے۔ حالانکہ اس سیکوئل کے بارے میں ابھی تک کچھ واضح نہیں کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button