شوبز

صارفین نے سلمان خان کو کس اداکارہ سے شادی کا مشورہ دے دیا؟

AskAmyسیشن کے دوران فینز نے امیشا اور سلمان کی شادی کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔ ان کے خیال میں دونوں خوبصورت بچے پیدا کریں گے

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو ہمیشہ سے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے کنوارے اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ان کے چاہنے والے ہمیشہ جاننا چاہتے ہیں کہ وہ کب شادی کریں گے، لیکن ان کی ساتھی اداکارہ امیشا پٹیل کا کہنا ہے کہ سلمان خان کو شادی نہیں کرنی چاہیے۔

یوٹیوب چینل سے بات کرتے ہوئے امیشا پٹیل نے اپنی 25 سالہ فلمی سفر پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ انہوں نے انڈسٹری میں کئی رشتوں کو قریب سے دیکھا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ مختلف قسم کے تعلقات دیکھنے کے بعد انہوں نے خود شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

امیشا کا کہنا ہے کہ میں نے ہر قسم کے رشتے دیکھے ہیں، جیسے سنجے دت کا خوشگوار رشتہ یا رتک روشن جیسا تعلق، جنہوں نے طلاق کے بعد بھی سوزین کے ساتھ بہترین دوستی جاری رکھی۔ لیکن سلمان خان کے بارے میں، سچ کہوں تو، میں نہیں چاہتی کہ وہ شادی کریں۔ وہ جیسے ہیں، ویسے ہی بہت زبردست ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک بار #AskAmy سیشن کے دوران فینز نے امیشا اور سلمان کی شادی کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔ ان کے خیال میں دونوں خوبصورت بچے پیدا کریں گے۔ اس پر امیشا نے ہنستے ہوئے کہا: یہ واقعی دلچسپ بات تھی، لوگوں نے کہا کہ آپ دونوں اتنے اچھے لگتے ہیں، شادی کر کے خوبصورت بچے پیدا کریں۔ دنیا کو خوبصورت لوگ ایک ساتھ دیکھنا اچھا لگتا ہے۔

واضح رہے کہ سلمان اور امیشا نے 2002 کی فلم "یہ ہے جلوہ” میں ساتھ کام کیا تھا، جس کی ہدایت کاری ڈیوڈ دھون نے کی تھی۔ یہ فلم ایک امریکی فلم کاربن کاپی سے متاثر تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button