شوبز
بینک فراڈ کیس، اداکارہ نادیہ حسین کو بڑی خوشخبری مل گئی

کراچی (شوبز ڈیسک) بینک فراڈ کیس میں عدالت نے اداکارہ نادیہ حسین کوبڑی خوشخبری سنا دی ہے جس کے بعد اداکارہ سمیت سوشل میڈیا صارفین بھی خوشی سے جھوم اٹھے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی نجی کمپنی سے 53کروڑ کے بینک فراڈ کیس کے سلسلے میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے بینک کے سابق سی ای او عاطف خان کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کرلی۔ دوران سماعت سندھ ہائیکورٹ نے دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت کی بھی توثیق کردی۔



