ہتک عزت کا دعویٰ، تفصیلی فیصلہ جاری، علی ظفر اور میشا شفیع کی بولتی بند

لاہور(شوبز ڈیسک) ہتک عزت کا دعویٰ، عدالت کی جانب سے تفصیلی فیصلہ جاری، اداکار علی اور اداکارہ میشا شفیع کی بولتی بند؟ تفصیل فیصلے میں کیا آیا؟ تمام تفصیل منظر عام پر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عدالتی کی جانب سے جاری تفصیلی فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی سے متعلق 19 اپریل 2018ء کو ٹوئٹ کیے، میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف کام کی جگہ ہراساں کرنے کے الزام پر صوبائی محتسب کو درخواست دی ۔ عدالت کے مطابق میشا شفیع کا جنسی ہراساں کرنے کا الزام درست نہیں، میشا شفیع 50 لاکھ روپے علی ظفر کو بطور ہرجانہ ادا کریں۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ میشا شفیع جنسی ہراساں کرنے متعلق آئندہ کسی بھی پلیٹ فارم پر بات نہیں کریں گی۔ تفصیلی فیصلے کے مطابق علی ظفر نے تمام الزامات غلط قرار دیتے ہوئے ایک ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا، میشا شفیع کے مطابق ہرجانے کا دعویٰ صوبائی محتسب سے درخواست واپس لینے کے لیے پریشر ڈالنے کے لیے کیا۔



