شوبز
شادی کے متعلق سوال، اداکارہ کریتی سینن نے اینکر کی درگت بنا ڈالی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اینکر کی درگت بنا ڈالی اور اس کو ایسی کھری کھری سنائیں کہ اس کی بولتی بند ہو گئی۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق حال ہی میں اداکارہ سے ایک اینکر نے ان کی بہن کی شادی کا حوالے دے کر بات کی جس پر کریتی سینن قدرے ناراض نظر آئیں اور طنز کرتے ہوئے اینکر کو کہا کہ کیا آپ چاچی جی والے سوال پوچھ رہی ہیں کہ میری شادی کب ہو رہی ہے؟ زندگی میں شادی کے علاوہ اور بھی بہت کچھ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، مجھے نہیں پتا شادی کب کروں گی لیکن جب بھی صحیح وقت لگے گا تو میں شادی کر لوں گی اور مجھے شادی کیلئے کوئی جلدی نہیں ہے۔



