سوشل ایشوز
پولیس کی بر وقت کارروائی ،سونا چوری کے ملزمان کو کیسے پکڑا ؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں
پولیس نے اسمارٹ سیف سٹی گوجرانوالہ کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا،چور 80تولے سونا لے کر فرار ہو رہے تھے

گوجرانوالہ(کھوج نیوز) پولیس کو 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر گھریلو ملازمہ کے خلاف 80 تولے سونا چوری کی شکایت موصول ہوئی جس پر پولیس نے بر وقت کارروائی کر تے ہوئے ملزمان کو گرفتا ر کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے اسمارٹ سیف سٹی گوجرانوالہ کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا ۔کیمروں میں دیکھا گیا کہ ملزمان کو رکشے میں فرار ہو رہے ہیں۔ پو لیس حکام کے مطابق3 خواتین گینگ کے باقی دو ساتھیوں کے ہمراہ رکشہ میں بیٹھ کر فرار ہو رہی تھیں ۔
ترجمان سیف سٹی گوجرانوالہ کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے تمام شواہد متعلقہ پولیس کو فراہم کیے۔پولیس نے تلاش کے بعد گینگ کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہری گھر میں ملازم رکھتے وقت اچھی طرح جانچ پڑتال کے ساتھ پولیس ریکارڈ بھی چیک کریں۔



