کھیل

ایشین گیمز، پاکستانی خاتون ایتھلیٹس ربیلہ فاروق نیچے سے پہلے نمبر پر آگئیں

17 ایتھلیٹس میں ربیلہ فاروق کا نمبر بھی17 واں رہا' وہ 16 ویں کھلاڑی سے بھی 34 سیکنڈ پیچھے رہیں' چین کے شہر ہانگ زو میں جاری 19 ویں ایشین گیمز جاری ہیں

بیجنگ (سپورٹس ڈیسک، مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ہونے والی ایشین گیمز کی خواتین کی 1500 میٹر ریس میں پاکستان ایتھلیٹس کی ربیلہ فاروق نیچے سے پہلے نمبر پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مقابلے میں شامل 17 ایتھلیٹس میں ربیلہ فاروق کا نمبر بھی 17 واں رہا۔ وہ 16 ویں کھلاڑی سے بھی 34 سیکنڈ پیچھے رہیں۔ چین کے شہر ہانگ زو میں جاری 19 ویں ایشین گیمز جاری ہیں۔ پاکستانی دستے کی کارکردگی انتہائی بری ہے اور پاکستان اس وقت میڈل ٹیبل پر29 ویں نمبر پر ہے۔ پاکستان نے کسی بھی کھیل میں اب تک گولڈ میڈل حاصل نہیں کیا۔ ایک برونز اور ایک سلور کے ساتھ پاکستان کے تمغوں کی تعداد صرف دو ہے۔ ایشین گیمز میں چین 242 میڈل کے ساتھ سرفہرست، کوریا 125 کے ساتھ دوسرے جبکہ جاپان 112 میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ بھارت کا 52 میڈلز کے ساتھ چوتھا نمبر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button