کھیل

محمد عامر کی قومی ٹیم میں دوبارہ شمولیت؟ چیف سلیکٹر ہارون رشید کا بڑا فیصلہ

فی الحال سب کیلئے آپشن کھلا رکھا ہوا ہے، سلیکشن کمیٹی بن جائے تو ایک پالیسی بناکر منظوری لیں گے، پھر اسی پر عمل درآمد ہوگا، ہارون رشید

لاہور (کھوج نیوز سپورٹس رپورٹر، این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے سابق کپتان شعیب ملک اور فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹیم میں واپسی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عامر پرفارم کرے تو ٹیم کا حصہ بن جائیگا، فی الحال سب کیلئے آپشن کھلا رکھا ہوا ہے، سلیکشن کمیٹی بن جائے تو ایک پالیسی بناکر منظوری لیں گے، پھر اسی پر عمل درآمد ہوگا۔

بی بی ایل میں محمد عامر کی کارکردگی ، شاہد آفریدی بھی تعریف کرنے پر مجبور

ہارون رشید سے شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ یہ بات ذہن میں رکھ کر دیکھنا ہوگا کہ آیا ایسے کھلاڑی ٹیم میں شامل ہوکر جیت کے لیے سازگار ثابت ہوسکتے ہیں یا نہیں، اگر کوئی نوجوان کرکٹر بھی سینئر جیسی کارکردگی پیش کرے گا تو بہت سوچ سمجھ کر دونوں کو منتخب کرنے کے لیے جائزہ لینا ہوگا۔ہارون رشید نے کہا کہ فی الحال سب کیلئے آپشن کھلا رکھا ہوا ہے، سلیکشن کمیٹی بن جائے تو ایک پالیسی بناکر منظوری لیں گے، پھر اسی پر عمل درآمد ہوگا۔محمد عامر سے متعلق سوال پر چیف سلیکٹر نے کہا کہ کھلاڑیوں کو بہت سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا چاہیے، بعض اوقات ایک بیان بہت زیادہ تنازعات کی وجہ بن جاتا ہے، انہیں اپنی کرکٹ پر توجہ دینا چاہیے، سب خود کو اچھا کھلاڑی سمجھتے اور سوچتے ہیں کہ ان کو 11 یا 16 میں شامل ہونا چاہیے مگر سلیکشن مخصوص کنڈیشنز میں ٹیم کی ضرورت پر ہوتی ہے، اگر عامر بھی اچھا کھیلیں تو ٹیم میں واپس آسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے عامر کا حالیہ اسٹیٹس معلوم نہیں، میں نے سنا تھا کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے رہا ہے، اگر ایسا ہے تو اچھا ہے کہ وہ کھیل رہا ہے، اگر وہ پرفارم کرے گا تو ٹیم کا حصہ بن جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button