کھیل

نجم سیٹھی نے مکی آرتھر کو کونسی اہم ذمہ داری سونپی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

بطور کنسلٹنٹ کام کرنے کے لیے مکی آرتھر سے حتمی بات چیت ہو چکی ہے ،اپنی مرضی سے خود سپورٹ اسٹاف کا انتخاب کریں گے، نجم سیٹھی

لاہور (این این آئی)قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر ایک مرتبہ پھر کوچ کے بجائے کنسلٹنٹ کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے اس بات کی تصدیق کی کہ مکی آرتھر قومی کی قومی ٹیم کے کنسلٹنٹ کی حیثیت سے واپسی ہو رہی ہے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ بطور کنسلٹنٹ کام کرنے کے لیے مکی آرتھر سے حتمی بات چیت ہو چکی ہے اور وہ اپنی مرضی سے خود سپورٹ اسٹاف کا انتخاب کریں گے۔

بی بی ایل میں محمد عامر کی کارکردگی ، شاہد آفریدی بھی تعریف کرنے پر مجبور

انہوںنے کہاکہ تین عہدیداروں کا انتخاب ہو چکا ہے اور دو کا باقی ہے تاہم وہ جیسے ہی مزید سپورٹ اسٹاف کے ناموں کا اعلان کرتے ہیں، ہم ان کی سروسز حاصل کر لیں گے۔اس سے قبل نجم سیٹھی کی جانب بورڈ کے سربراہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد امید کی جا رہی تھی کہ مکی آرتھر کی ایک مرتبہ بطور ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ میں واپسی ہو گی۔پی سی بی نے مکی آرتھر سے بات چیت کے سلسلے کی تصدیق کی تھی لیکن پھر اس طرح کی رپورٹ آئی تھیں کہ مکی آرتھر کے انگلش کاؤنٹی ڈربی شائر کے ساتھ معاہدے کے سبب یہ بات چیت آگے نہیں بڑھ سکی۔

بورڈ نے کہا کہ مکی آرتھر کو ڈربی ائر کے ساتھ ٹائم شیئرنگ کی بنیاد پر کوچ یا کنسلٹنٹ بھرتی کرنے کے حوالے سے فیصلہ دونوں ہی فریقین کی مشکلات کے سبب نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکا تاہم گزشتہ ہفتے یہ مکی آرتھر کے ساتھ منسلک ہونے کی خبریں ایک مرتبہ سنائی دینے لگیں جہاں نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ ہم آسٹریلین کوچ کے ساتھ اب بھی رابطے میں ہیں جس میں 90فیصد بات چیت ہو چکی ہے اور حتمی فیصلہ سپورٹ اسٹاف کی بھرتی کے حوالے سے فیصلے سے مشروط ہے۔مکی آرتھر اس سے قبل 2016 سے 2019 تک قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہے تھے اور اس دوران قومی ٹیم نے 2017 کی چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ اور ٹی20 میں عالمی نمبر ایک بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا البتہ 2019 ورلڈ کپ مہم میں قومی ٹیم کی ناکامی اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہ کرنے کے سبب بورڈ نے ان کے معاہدے میں توسیع نہیں کی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنے آبائی ملک جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی کوچنگ کی اور ان دنوں تین سالہ معاہدے پر ڈربی شائر کاؤنٹی کے ساتھ منسلک ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button