کھیل

نجم سیٹھی اور ذکا اشرف نے محسن نقوی کے بارے میں کیا کہا ؟

پی سی بی کے سابق چیئرمینوں نے موجود چیئرمین پی سی بی محسن رضا نقوی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمینوں نے موجود چیئرمین پی سی بی محسن رضا نقوی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ مزہ آ گیا ہے اور دل خوش ہوگیا ہے،ایک سال میں اسٹیڈیم کو تبدیل کرکے زبردست کام کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ سب اکٹھے بیٹھ گئے ہیں۔

سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ محسن نقوی صاحب بہت اچھا کام کیا ہے۔انھوں نے محنت کرکے ایک اچھی چیز بنا دی ہے۔سب کیلئے اچھا موقع ہوگا نئے اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کا۔

ان دونوں کے جواب میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ کام ٹیم ورک سے پورا ہوا ہے۔چیمپئنز ٹرافی ہونا میرے سے زیادہ ان دونوں سابق چیئرمین کا کمال ہے۔
ان نے کہا کہ ان لوگوں نے چیمپئنز ٹرافی کی بنیاد ڈالی ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button