کھیل
سرفراز احمد کو پی سی بی میں ذمہ داری کیوں دی گئی؟ اظہر علی بول پڑے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ بور ڈ (پی سی بی ) میں ذمہ داری کیوں دی گئی؟ اس حوالے سے سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر بول پڑے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق کپتان اظہر علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ذمہ داریوں سے الگ ہونیکا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے اپنا استعفیٰ پی سی بی کو بھجوا دیا ہے۔ اظہر علی قومی سلیکشن کمیٹی کا حصہ تھے اور یوتھ ڈیولپمنٹ کے ہیڈ بھی تھے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ممکنہ طور پر اظہر علی کے استعفے کی وجہ سرفراز احمد کی پی سی بی میں انٹری معلوم ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ سرفراز احمد کو پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 کا انچارج بنا دیا گیا ہے۔



