پی ایس ایل 11 ، پشاور زلمی کی راولپنڈیز کو 5وکٹوں سے شکست

لاہور(سپورٹس ڈیسک) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 11 ویں ایڈیشن کے سلسلے میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی نے راولپنڈیز کو 5وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈی پنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ راولپنڈی پنڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 214 رنز اسکور کیے۔ پنڈیز کی جانب سے اننگز کا آغاز رضوان اور یاسر خان نے کیا اور دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
یاسر خان نے 83، کپتان محمد رضوان نے 41 رنز بنائے،کامران غلام نے 37 ، ڈیرل مچل نے 23 اور سیم بلنگز نے 18 رنز کی اننگز کھیلیں۔ پشاور زلمی کی جانب سے فاسٹ بولر علی رضا نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ راولپنڈی پنڈیز کا 215 رنز کا ہدف پشاور زلمی نے پانچ وکٹ پرآخری اوور میں حاصل کرلیا۔ فاتح ٹیم کے محمد حارث نے47 اور بابر اعظم نے 39 رنزبنائے۔ مائیکل بریسویل نے35 اور عبدالصمد نے 11 گیندوں پر 33 رنز بنائے۔



