کھیل

پی ایس ایل سیزن 11 ، اسلام آباد یونائٹیڈ کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو عبرتناک شکست

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے سلسلے میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو عبرتناک شکست سے دوچار کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز اسکور کیے۔ کپتان سعود شکیل 42 اور حسن نواز 66 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ شامل حسین 21، خواجہ نافع 18 اور ٹام کرن نے 29 رنز اسکور کیے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 184 رنز کا ہدف با آسانی 19ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سمیر منہاس نے 83 اور شاداب خان نے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تیسری وکٹ پر 128 رنز کی ناقابل شکست شراکت بھی ہوئی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ نے اب تک ایونٹ میں 2،2 میچز کھیلے ہیں جس میں دنوں ٹیموں کو ایک میں شکست اور ایک میں کامیابی ملی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button