پاکستان

سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، 800افغان باشندے گرفتار

375 افغان باشندوں کو کارروائی مکمل ہونے پر بارڈر پار بھیجا جائے گا' 25 افغان باشندوں کی دستاویزات کی تصدیق تک ان کو حراست میں رکھا گیا ہے

اسلام آباد (کرائم رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں800 افغان باشندے گرفتار کر لیے گئے ان میں سے متعدد کے پاس شناختی دستاویزات نہیں تھے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ 400 افغان باشندوں کو پروف آف ریزیڈنس پر رہا کر دیا گیا جبکہ زیر حراست 375 افغان باشندوں کے پاس شناختی دستاویزات نہیں ہیں۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق 375 افغان باشندوں کو کارروائی مکمل ہونے پر بارڈر پار بھیجا جائے گا۔ 25 افغان باشندوں کی دستاویزات کی تصدیق تک ان کو حراست میں رکھا گیا ہے۔آپریشن بارہ کہو، ترنول، مہرآبادیاں، گولڑہ، شمس کالونی و دیگر علاقوں میں کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button