شوبز

بھارتی کامیڈین منور فاروقی کے گھر بیٹی کی پیدائش

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی کامیڈین اور بگ باس سیزن 17 کے فاتح منور فاروقی کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، انہوں نے یہ خوشخبری سوشل میڈیا اکائونٹ پر شیئر کی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی اور ان کی اہلیہ مہزبین کوٹ والا کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔ کامیڈین نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اس خوش خبری کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔منور فاروقی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ”گھر میں برکت آئی ہے، الحمداللہ۔” اس کے ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button