پاکستانی نژاد طارق ملک نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) نادرا کے سابق چیئرمین اور ورلڈ بینک کے موجودہ مشیر پاکستانی نژاد طارق ملک نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے، یہ اعزاز کونسا ہے؟ تمام تر تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق طارق ملک کو جن افراد میں شامل کیا گیا ہے ان 25 ماہرترین افراد کے نام اور تصاویر 4 مئی کی صبح عالمی شہرت یافتہ ٹائمز اسکوائر نیویارک کی اسکرین پر پیش کرکے اعلان کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل شناخت، آئی کلاڈ اور سائبر سکیورٹی کے عالمی شہرت یافتہ پلیٹ فارم (OKTA) نے دنیا بھر میں اس شعبے سے ایسے 25 افراد کا انتخاب کیا جن کی مہارت اور خدمات نے ڈیجیٹل شناخت، سکیورٹی اور ڈیجیٹل ٹرسٹ کے شعبے میں عالمی سطح پر اپنی مہارت کے اثرات مرتب کیے ہیں۔
نامور پاکستانی محقق اور دانشور پروفیسر فتح ملک کے صاحبزادے طارق ملک ورلڈ بینک کے موجودہ ٹیکنیکل ایڈوائزر کے عہدے سے قبل اقوام متحدہ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور بے نظیر انکم سپورٹ کے ڈیجیٹل نظام کے خالق بھی ہیں۔اپنے ایک نجی دورہ امریکا کے دوران بے نظیر بھٹو شہید کی ملاقات طارق ملک سے ہوئی تھی اور بے نظیر بھٹو نے طارق ملک کو پاکستان آنے اور ملک کی خدمت کرنے پر آمادہ کیا۔



