پاکستان

پاکستان میں عید الاضحی کب منائی جائیگی؟ تاریخ سامنے آگئی

کراچی (کھوج نیوز) پاکستان میں عید الاضحی کب منائی جائے گی؟ اس حوالے سے رویت ہلال ریسرچ کونسل نے تاریخ کا بتا دیا ہے جس کے بعد شہریوں نے تیاری شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے بتایا ہے کہ سائنسی اعداد و شمار کی رو سے پاکستان میں بدھ 27 مئی کو عید الاضحی منائے جانے کا قوی امکان ہے ۔کونسل کے مطابق پاکستان میں نئے چاند کی پیدائش 16 اور 17 مئی کی درمیانی شب پاکستانی وقت کے مطابق ایک بج کر 15 منٹ پر ہوگی۔خالد اعجاز مفتی کا کہنا تھا کہ 17 مئی کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے بیشتر علاقوں میں 18 گھنٹے سے کچھ زیادہ ہوگی جو رویتِ ہلال کے لیے موزوں سمجھی جاتی ہے۔ اگر 17 مئی کی شام ملک بھر میں بادل ہوئے اور چاند نظر نہ آسکا تو ذی القعدہ کے 30 دن مکمل کیے جائیں گے اور پھر یکم ذی الحجہ 19مئی (بروز منگل) کو ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button