پاکستان

زرداری کی چالبازیاں، وزیراعظم شہباز شریف کو لے ڈوبیں ؟

زرداری اپنے بیٹے بلاول کو آئندہ عام انتخابات پیپلز پارٹی کو صاف اور بلاول بھٹو کو بھاری اکثریت سے جتوانے کیلئے پلاننگ کر چکے ہیں

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کی چالبازیاں مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کو لے ڈوبیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے وزیراعظم بننے سے لے کر سابق صدر آصف علی زرداری تاحال چالبازیاں کھیل رہے ہیں ۔ آصف زرداری نے اپنی پوری جماعت پیپلز پارٹی کو صاف کرنے اور اگلے آئندہ عام انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے کے لئے اپنے چالبازیاں کیں جس میں وہ کافی حد تک کامیاب ہو چکے ہیں جبکہ اس کے برعکس مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کو وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے سے قبل پارٹی قائد میاں نواز شریف نے ان کو روکا تھا کہ عمران خان حکومت کو نا چھوڑا جائے آپ بس چپ کر اپوزیشن میں بیٹھے رہے کیونکہ پاکستان تحریک انصاف خود ہی عوام کے ہاتھوں ذلیل ہو کر برسراقتدار چھوڑ جائے گی لیکن شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی نواز شریف کی ایک نا مانی اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھا لیا تھا ۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے جمعرات کو سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور عوامی فلاح و بہبود کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کی وزیر اعظم ہائوس آمد پر وزیراعظم نے ان کا استقبال کیا۔ آصف علی زرداری اور وزیر اعظم کی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور عوامی فلاح و بہبود کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

بلوچستان،کیچ میں سکیورٹی فورسز پر حملہ ناکام ،8دہشتگرد ہلاک

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button