ٹیکنالوجی

ناسا کے خلائی جہاز میں خرابی، 2خلا نورد خلا میں پھنس گئے

خلا نورد بوچ ولمور اور سنی ولیمز کو آئی ایس ایس پر ایک ہفتہ گزار کر 13 جون کو زمین پر واپس آنا تھا

نیویارک (ٹیکنالوجی ڈیسک)ہوائی جہاز بنانے والے مشہور امریکی کمپنی ”بوئنگ“ کے خلائی جہاز ”اسٹار لائنر“ پر سوار ہوکر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پہنچنے والے ناسا کے دو خلانورد خلا میں پھنس گئے ہیں، کیونکہ جس اسٹار لائنر میں انہیں واپس زمین پر آنا تھا اس میں متعدد مسائل کا پتا چلا ہے۔

میڈیا کے مطابق اسٹار لائنر میں مسائل سامنے آنے کے بعد زمین پر موجود ٹیموں کی دوڑیں لگ گئی ہیں اور ان مسائل کو حل کرنے اور نقصان کی نوعیت کا اندازہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔خلا نورد بوچ ولمور اور سنی ولیمز کو آئی ایس ایس پر ایک ہفتہ گزار کر 13 جون کو زمین پر واپس آنا تھا، لیکن جاری مسائل کی وجہ سے ان کا قیام دوسری مرتبہ بڑھا دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button