ٹیکنالوجی

آرٹیفیشل انٹیلیجنس چیٹ بوٹس کو سیکیورٹی خطرہ قرار

نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس چیٹ بوٹس کو سیکیورٹی کے لحاظ سے خطرہ قرار دیتے ہوئے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے

نیو یارک(ٹیکنالوجی ڈیسک)نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس چیٹ بوٹس کو سیکیورٹی کے لحاظ سے خطرہ قرار دیتے ہوئے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔اس ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اے آئی چیٹ بوٹس کا استعمال پیشہ ورانہ اور ذاتی معاملات میں تیزی سے بڑھ رہا ہے اور یہ ٹولز پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور صارفین کی مشغولیت کو بہتر بنانے کے لیے جدید حل فراہم کرتے ہیں۔ تاہم، ان چیٹ بوٹس کے ذریعے حساس معلومات کا تبادلہ اور اسٹوریج سیکیورٹی کے لیے نئے خطرات پیدا کر رہا ہے۔چیٹ جی پی ٹی اور دیگر اے آئی چیٹ بوٹس کی خصوصیات میں اکثر ذاتی اور کاروباری نوعیت کی حساس معلومات شامل ہو سکتی ہیں، جس کی بنا پر ان معلومات کے لیک ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ اس نوعیت کے سائبر خطرات سے بچاؤ کے لیے مضبوط سیکیورٹی اقدامات کی ضرورت ہے۔
صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اے آئی چیٹ بوٹس میں حساس معلومات کا اندراج کرنے سے گریز کریں، اور سسٹم سیکیورٹی کی باقاعدہ جانچ کروائیں۔ اس کے علاوہ، صارفین کو مشورہ دیا گیا کہ وہ چیٹ سیونگ فیچرز کو غیر فعال کریں اور ادارے چیٹ بوٹس کی مشکوک سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے مناسب ٹولز استعمال کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button