ٹیکنالوجی

واٹس ایپ نے زبان سمجھنے کیلئے نیا فیچر متعارف کروانے کا اعلان کر دیا

ابھی یہ فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں سامنے آیا ہے جس کا مقصد مختلف زبانوں میں رابطوں کے عمل کو آسان بنانا ہے

امریکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی مشکلات کا ازالہ کرنے کے لئے مختلف زبانیں سمجھنے کے لئے نیا فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یہ ٹرانسلیشن یا میسجز کا ترجمہ کرنے والا فیچر بہت جلد تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔ ابھی یہ فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں سامنے آیا ہے جس کا مقصد مختلف زبانوں میں رابطوں کے عمل کو آسان بنانا ہے۔ WEBetaInfo کی ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے ٹرانسلیشن فیچر میں اس میسجنگ پلیٹ فارم میں زبان کی رکاوٹ ختم کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ میسجز کا ترجمہ صارفین کی ڈیوائس کے اندر ہی کیا جائے گا جبکہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو برقرار رکھا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے لینگوئج پیک ڈان لوڈ کرنے کی ہدایت کی جائے گی تاکہ تھرڈ پارٹیز کو صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل نہ ہوسکے۔ اس فیچر کو آف لائن یعنی انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر بھی میسجز کا ترجمہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکے گا کیونکہ لینگوئج پیک ڈیوائس میں انسٹال ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button