ٹیکنالوجی

ملک میں موبائل فون سروسز اور 4Gسروسز کتنے فیصد آبادی تک پہنچ چکی ہے؟ سالانہ رپورٹ سامنے آگئی

ملک میں موبائل فون سروسز 91 فیصد اور 4G سروسز 81 فیصد آبادی تک پہنچ چکی ' ٹیلی کام سبسکرائبرزکی تعداد ستمبر 2024ء تک 19 کروڑ 60 لاکھ ہو گئی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) ملک بھر میں موبائل فون سروسز اور 4G سروسز ابھی تک کتنے فیصد آبادی تک پہنچ چکی ہے؟ اس حوالے سے سالانہ رپورٹ سامنے آنے پر سب چونک کر رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2023-24 کے دوران ٹیلی کام شعبے کو 955 ارب روپے آمدنی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں موبائل فون سروسز 91 فیصد اور 4G سروسز 81 فیصد آبادی تک پہنچ چکی ہیں۔پی ٹی اے کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹیلی کام سبسکرائبرزکی تعداد ستمبر 2024ء تک 19 کروڑ 60 لاکھ جبکہ براڈبینڈ صارفین کی تعداد 12 کروڑ 76 لاکھ سے بڑھ کر 14 کروڑ 23 لاکھ ہوگئی ہے۔

پی ٹی اے رپورٹ میں کہا گیا کہ موبائل ڈیٹا کے استعمال میں 24.2 فیصد اضافہ ہوا، براڈبینڈ تک رسائی 53.6 فیصد سے بڑھ کر58.4 فیصد ہوگئی۔ پی ٹی اے رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران 2 کروڑ 96 لاکھ موبائل ڈیوائسز مقامی سطح پر تیار کی گئیں۔ پی ٹی اے کے مطابق موبائل انٹرنیٹ کی اوسط رفتار میں 28 فیصد اضافہ ہوا، انٹرنیٹ کی رفتار 15.65 ایم بی پی ایس سے بڑھ کر 20.02 ایم بی پی ایس تک پہنچ گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button