انسٹا گرام نے اپنے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا
انسٹا گرام نے ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایمز) کے لیے شیڈول فیچر متعارف کروا دیا ' کسی دوست کو میسج بھیجتے ہوئے سینڈ بٹن کو کچھ دیر دبا کر رکھنے کے بعد یہ آپشن سامنے آ جا ئیگا

کیلفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام نے اپنے صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے اس فیچر میں کیا کیا سہولیات میسر ہیں؟ اس حوالے سے تفصیل سامنے آگئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق انسٹا گرام نے ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایمز) کے لیے شیڈول فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرنا بھی بہت آسان ہے۔ کسی دوست کو میسج بھیجتے ہوئے سینڈ بٹن کو کچھ دیر تک دبا کر رکھیں جس کے بعد شیڈول کا آپشن سامنے آجائے گا۔ اس آپشن میں آپ تاریخ اور وقت کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق میسجز کو 29 دن تک کے لیے شیڈول کیا جاسکتا ہے اور جب تک وہ میسج سینڈ نہیں ہوتا، اس وقت تک چیٹ ونڈو پر شیڈول میسجز کا بینر نظر آئے گا۔ یہ فیچر ان صارفین کے لیے کارآمد ثابت ہوگا جو اپنے زیادہ تر دوستوں کی سالگرہ کے میسجز شیڈول کرنا چاہتے ہیں یا انہیں کسی مخصوص دن پر کیے جانے والے کام کے بارے میں یاد دلانا چاہتے ہیں۔