ٹیکنالوجی
انٹرنیٹ صارفین کے لیے بڑی خبر ،انٹرنیٹ سے متعلق پی ٹی اے نے خوشخبری سنا دی
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹینے کہا ہے کہ اے اے ای 1 آبدوز کیبل میں خرابی سے نمٹنے کے لیے سسٹم میں عارضی بینڈوتھ کا اضافہ کر دیا گیا ہے اب انٹر نیٹ سست روی کا شکار نہیں ہو گا

اسلام آباد(کھوج نیوز ) پی ٹی اے کی جانب سے جاری ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ 2 جنوری 2025 کو اے اے ای 1 آبدوز کیبل میں خرابی کی وجہ سے انٹرنیٹ خدمات متاثر ہوئی تھیں جس کے حل کے لیے ملک بھر کے انٹرنیٹ سسٹم میں عارضی بینڈوتھ شامل کر دیا گیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے )نے اعلان کیا ہے کہ اے اے ای 1 آبدوز کیبل میں خرابی سے نمٹنے کے لیے سسٹم میں عارضی بینڈوتھ کا اضافہ کر دیا گیا ہے، اب ملک بھر میں انٹرنیٹ خدمات میں کوئی گراوٹ نہیں ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی اے اے ای 1 آبدوز کیبل کی بحالی کی کوششوں کی فعال طور پر نگرانی کر رہی ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ اس عرصے کے دوران ملک بھر میں تمام انٹرنیٹ خدمات میں کوئی خلل نہیں آئے گا۔