ٹیکنالوجی

زمین سے مریخ کا واضح مشاہدہ کب ہو گا ؟ماہرین نے بتا دیا

16 جنوری جمعرات کو مریخ سورج اور زمین کی سیدھ میں آجائے گا جس سے لوگ اس مظہر کا باآسانی مشاہدہ کرسکیں گے

لاہور(کھوج نیوز) ماہر ین ِ فلکیات کا کہنا ہے کہ ہر 26 ماہ بعد رونما ہونے والے اس واقعے کو ‘استقبال’ کہا جاتا ہے جس میں سورج مریخ کو مکمل طور پر روشن کر دیتا ہے۔ملائیشین اسپیس ایجنسی (Mysa) نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اس عنقریب واقعے کا اعلان کیا۔سرکاری ادارے کے مراسلے میں بھی کہا گیا کہ واقعے کو استقبال کہا جاتا ہے جس میں سورج کے مخالف سیاروں کی پوزیشن سے مراد زمین کی طرف اشارہ ہے۔ اس واقعے میں زمین سے مریخ کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ سیارہ زمین سے جنوری سے لے کرجولائی تک نظر آئے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button