گوگل میپ کی مدد سے اپنے دوستوں کو ٹریک کریں
فون میں گوگل میپس کو اوپن کریں اور پروفائل پکچر پر کلک کرکے وہاں مینیو میں لوکیشن شیئرنگ کو سلیکٹ کریں،اس کے بعد شیئر لوکیشن پر کلک کریں گے تو گوگل میپس کی جانب سے کانٹیکٹس کو اوپن کردیا جائے گا جہاں سے مطلوبہ فرد کا انتخاب کیا جاسکتا ہے

لاہور(کھوج نیوز )اگر آپ اپنے دوستوں یا جاننے والوں سے ملنے جارہے ہیں اور یہ اندازہ نہیں ہورہا کہ وہ کہاں ہے ، یا ان کو آپ تک آنے میں کتنا وقت لگے گا ات اس کے لیے آپ کے دوست گوگل میپس کو استعمال کرکے اپنی درست لوکیشن شیئر کرسکتے ہیں، آپ کو بس میپ پر دیے جانے والے راستوں یا ڈائریکشن پر چلنا ہوگا۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے فون میں گوگل میپس کو اوپن کریں اور پروفائل پکچر پر کلک کرکے وہاں مینیو میں لوکیشن شیئرنگ کو سلیکٹ کریں۔اس کے بعد شیئر لوکیشن پر کلک کریں گے تو گوگل میپس کی جانب سے کانٹیکٹس کو اوپن کردیا جائے گا جہاں سے مطلوبہ فرد کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔ایک بار لوکیشن شیئر کرنے کے بعد صارف کو لائیو اپ ڈیٹ ملے گی کہ اس کے دوست اب کہاں ہیں بلکہ یہ بھی دیکھنا ممکن ہوگا کہ ان کے فون کی بیٹری پاور کتنی رہ گئی ہے۔
لوکیشن شیئرنگ کو ٹرن آف کرنے کے لیے فون میں میپس اوپن کرکے لوکیشن شیئرنگ اسکرین میں نیچے موجود اسٹاپ بٹن پر کلک کریں۔