ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک برائے فروخت، بولی لگ گئی، کتنی قیمت لگی؟ چونکا دینے والی تفصیل سامنے آگئی

مسٹر بیسٹ (MrBeast)سمیت امریکی سرمایہ کاروں کے ایک گروپ کی جانب سے ٹک ٹاک کو خریدنے کے لیے 20 ارب ڈالرز سے زائد کی پیشکش کی گئی ہے

امریکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاپ برائے فروخت، بولی لگ گئی، کتنی قیمت لگی؟ اور یہ قیمت کس نے لگائی؟ اس حوالے سے چونکا دینے والی تفصیل سامنے آنے کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یوٹیوب کے سب سے زیادہ سبسکرائبرز رکھنے والے مسٹر بیسٹ (MrBeast)سمیت امریکی سرمایہ کاروں کے ایک گروپ کی جانب سے ٹک ٹاک کو خریدنے کے لیے 20 ارب ڈالرز سے زائد کی پیشکش کی گئی ہے۔ گروپ کی جانب سے امریکا میں ٹک ٹاک کے آپریشنز کو خریدنے کے لیے پیشکش کرنے والے Jesse Tinsley نے اس بارے میں بتایا۔ بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس گروپ نے 2 مزید ٹیک چیف ایگزیکٹیوز کو سرمایہ کار کے طور پر اپنے ساتھ شامل کیا ہے۔ Jesse Tinsley نے بلومبرگ کو بتایا کہ ان کے گروپ کی پیشکش 20 ارب ڈالرز سے زائد کی ہے اور ٹک ٹاک کو خریدنے کی کوشش کرنے والے دیگر اداروں سے کافی زیادہ ہے۔ انہوں نے کسی کا نام تو نہیں لیا مگر ممکنہ طور پر ان کا اشارہ پراجیکٹ لبرٹی نامی گروپ کی جانب تھا جو امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز کو خریدنے کا خواہشمند ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button