یوٹیوب کا صارفین کے لیے کم قیمت پر اشتہارات سے پاک ویڈیوز کے لیے ایک نیا قدم
یوٹیوب نے یوٹیوب پریمیم لائٹ شروع کیا ہے جس کا مقصد صارفین کو کم قیمت پر اشتہارات سے پاک ویڈیوز دیکھ سکیں

لاہور(کھوج نیوز)یوٹیوب نے حال ہی میں یوٹیوب پریمیم لائٹ کے نام سے ایک نیا سبسکرپشن پلان شروع کیا ہے۔ یہ یوٹیوب پریمیم سروس کے لیے ایک سستا سبسکرپشن آپشن ہے۔ یوٹیوب نے خاص طور پر ان صارفین کے لیے پریمیم لائٹ سروس متعارف کرائی ہے جنہیں یوٹیوب میوزک کی ضرورت نہیں ہے۔ اس نئے پلان کا فائدہ یوٹیوب ویڈیو میں دستیاب ہوگا۔ یوٹیوب پریمیم لائٹ پلان کے ذریعے صارفین بغیر کسی اشتہار کے یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔
اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ صرف اشتہار سے پاک ویڈیوز دیکھنے کے لیے یوٹیوب پریمیم کو سبسکرائب کرنا چاہتے ہیں اور آپ کو یوٹیوب میوزک کی ضرورت نہیں ہے، تو یوٹیوب کی نئی پریمیم لائٹ سروس آپ کے لیے بہترین ہوگی۔
یو ٹیوب پریمئم لائٹ کی قیمت $7.99ماہانہ ہے۔ یو ٹیوب کے پرانے پریمیم پلان کی قیمت $13.99ہے۔ تاہم، یوٹیوب نے فی الحال پریمیم لائٹ پلان صرف اپنے ہوم مارکیٹ یعنی امریکہ میں شروع کیا ہے، لیکن آنے والے چند ہفتوں میں اسے پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں بھی لانچ کیا جائے گا۔