گوگل نے زبانوں کی رکاوٹ مٹادی، صارفین کےلیے ایک اور آسانی
گوگل نے اپنے جدید اے آئی پر مبنی "Help Me Write" فیچر میں مزید زبانوں کی سپورٹ شامل کر دی ہے

امریکہ(مانیٹر نگ ڈیسک)گوگل نے اپنے جدید اے آئی پر مبنی "Help Me Write” فیچر میں مزید زبانوں کی سپورٹ شامل کر دی ہے، جس کا مقصد دنیا بھر کے صارفین کو ان کی مقامی زبانوں میں تحریر کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ یہ فیچر گوگل ڈاکس، جی میل اور دیگر پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے، اور اب پہلے سے زیادہ افراد اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
نئی شامل کی گئی زبانوں میں اردو، ہندی، بنگالی، تامل، عربی، اسپینش، فرانسیسی، اور چینی سمیت متعدد عالمی زبانیں شامل ہیں۔ اس اپڈیٹ کے بعد صارفین اب اپنی مادری زبان میں ای میلز، رپورٹس، اور دیگر مواد کو زیادہ آسانی اور روانی سے لکھ سکیں گے۔گوگل کے مطابق یہ فیچر مصنوعی ذہانت کے جدید ماڈلز کی مدد سے تحریر کے انداز، جملوں کی ساخت اور موضوع کی مناسبت سے تجاویز دیتا ہے، جو کہ وقت کی بچت اور مواد کے معیار کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
یہ اقدام گوگل کی عالمی سطح پر زبانوں کے فروغ کی پالیسی کا حصہ ہے، جس کا مقصد ٹیکنالوجی کو ہر زبان اور ہر فرد کے لیے قابل رسائی بنا نا ہے ۔