ٹیکنالوجی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں میٹا کا ایک اور اہم قدم ،AI اسسٹنٹ ایپ متعارف

میٹا کمپنی نے صارفین کے لیے اپنی پہلی خودمختار مصنوعی ذہانت (AI) اسسٹنٹ ایپ لانچ کر دی ہے

نیو یارک(ٹیکنالوجی ڈیسک)میٹا کمپنی نے صارفین کے لیے اپنی پہلی خودمختار مصنوعی ذہانت (AI) اسسٹنٹ ایپ لانچ کر دی ہے، جس کا مقصد روزمرہ ٹیکنالوجی کے استعمال کو مزید بہتر اور آسان بنانا ہے۔ یہ ایپ مشہور AI پلیٹ فارمز جیسے چیٹ جی پی ٹی کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی اہم قرار دی جا رہی ہے۔

میٹا کے بانی مارک زکربرگ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اعلان کیا کہ نئی AI ایپ وائس چیٹ کے ذریعے استعمال کی جا سکتی ہے اور ہر صارف کے لیے ذاتی نوعیت کا تجربہ فراہم کرتی ہے۔

میٹا AI میں ایک خاص ڈسکور فیڈ شامل ہے، جہاں صارفین AI کے استعمال کے مختلف طریقے دیکھ اور شیئر کر سکتے ہیں۔ یہ ایپ ویب پر meta.ai کے ذریعے بھی دستیاب ہے۔یہ ایپ Llama 4 ماڈل پر مبنی ہے، جو مسائل کا حل دینے، روزمرہ سوالات کا جواب دینے اور معلومات میں مدد فراہم کرتی ہے۔ صارفین اس سے ویب سرچ، مشورے، موضوعات پر تفصیل، یا صرف تفریح کے لیے گفتگو کر سکتے ہیں۔

میٹا AI تمام میٹا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور میسنجر پر دستیاب ہے، جس سے صارفین کو ان کے پیاروں اور دلچسپیوں سے جڑے رہنے میں آسانی ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، ویب ورژن میں بھی اپڈیٹس کی گئی ہیں جن میں بہتر تصویر سازی کے آپشنز، نئے انداز، روشنی، موڈ اور رنگوں کے انتخاب شامل ہیں۔

یہ نیا AI اسسٹنٹ موبائل کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر اسکرین پر بھی بہترین کام کرتا ہے، جس سے کام میں آسانی اور تیزرفتاری آتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button