ٹیکنالوجی
ایپل کے نئے آئی فونز کب متعارف کروائے جائینگے؟ تاریخ بتا دی گئی
ایپل کے نئے آئی فونز 9 یا 10 ستمبر کو ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرائے جائیں گے' ایپل کی جانب سے عموما ستمبر کے کسی منگل یا بدھ کو نئے آئی فونز پیش کیے جاتے ہیں

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل کے نئے آئی فونز کب متعارف کروائے جائیں گے؟ اس حوالے سے تاریخ بتا دی گئی ہے جس کے بعد دلچسپی رکھنے والے شہروں نے دل تھام لیے ہیں۔
بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کے نئے آئی فونز 9 یا 10 ستمبر کو ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ایپل کی جانب سے عموما ستمبر کے کسی منگل یا بدھ کو نئے آئی فونز پیش کیے جاتے ہیں۔ آئی فون 17 سیریز 7 ماڈلز پر مشتمل ہوگی۔ یہ سیریز آئی فون 17، آئی فون 17 ائیر، آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس پر مشتمل ہوگی۔ آئی فون 17 سیریز کے بیک پر کیمرا ڈیزائن کو نمایاں حد تک تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔