ٹیکنالوجی

میٹا نے کونسے دلچسپ فیچر کو واٹس ایپ کا حصہ بنایا؟

واٹس ایپ میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جس سے آپ انسٹا گرام یا فیس بک کی پروفائل فوٹو کو واٹس ایپ میں امپورٹ یا یوں کہہ لیں اس کی پروفائل فوٹو بناسکیں گے

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) میٹا نے کونسے دلچسپ فیچر کو مشہور سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ کا حصہ بنا دیا ہے؟ ا س حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد صارفین دنگ رہ گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق WABetainfoکی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جس سے آپ انسٹا گرام یا فیس بک کی پروفائل فوٹو کو واٹس ایپ میں امپورٹ یا یوں کہہ لیں اس کی پروفائل فوٹو بناسکیں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر اس وقت اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں محدود افراد کو دستیاب ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے بس پروفائل سیٹنگز میں جاکر پروفائل پکچر ایڈٹ پر کلک کریں تو وہاں آپ کو نیچے انسٹا گرام اور فیس بک کے آپشنز (اگر فیچر آپ کو دستیاب ہوا تو) نظر آئیں گے۔ ابھی واٹس ایپ صارفین اپنی پروفائل فوٹو کو براہ راست فون گیلری سے کسی تصویر کو منتخب کرکے بدل سکتے ہیں، ڈیجیٹل اواتار کو سلیکٹ کرسکتے ہیں یا اے آئی تصویر تیار کرسکتے ہیں مگر اس نئے فیچر سے انہیں اپنی انسٹا گرام یا فیس بک پروفائل پکچر کو واٹس ایپ میں بھی استعمال کرنے کا آپشن مل جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button