ٹیکنالوجی

واٹس ایپ صارفین کیلئے حیران کن فیچر متعارف

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لئے حیران کن فیچر متعارف کروا دیا ہے اس فیچر کا صارفین کو برسوں سے انتظار تھا، یہ فیچر کونسا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق WABetaInfoکی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژنز میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔ اس فیچر کے تحت واٹس ایپ میسجز کے ریپلائی سسٹم کو ری ڈیزائن کیا جائے گا یعنی گروپ چیٹس میں میسجز پر ریپلائیز کو ایک تھریڈ میں دکھایا جائے گا اور وہ میسجز الگ ظاہر نہیں ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت خودکار طور پر اوریجنل میسج کے نیچے ریپلائیز کی تھریڈ بن جائے گی۔ اس میسج پر کیے جانے والے تمام ریپلائیز کو ایک جگہ اکٹھا کیا جائے گا۔ اس سے صارفین کے لیے کسی مخصوص میسج پر کیے جانے والے ریپلائیز کو دیکھنا آسان ہو جائے گا کیونکہ وہ ایک ہی جگہ موجود ہوں گے، گروپ چیٹ میں جگہ جگہ پھیلے ہوئے نہیں ہوں گے۔ ابھی واٹس ایپ میں صارفین کسی میسج پر جب ریپلائی کرتے ہیں تو وہ الگ الگ ظاہر ہوتے ہیں اور کئی بار انہیں اکٹھے دیکھنا مشکل ہو جاتا ہے، خاص طور پر اگر دوستوں کی جانب سے مختلف موضوعات پر بیک وقت بات کی جا رہی ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button