ٹیکنالوجی

انسٹا گرام کے ماہانہ صارفین کی تعداد کتنی ہو گئی ہے؟

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) انسٹا گرام استعمال کرنے والے ماہانہ صارفین کی تعداد کتنی ہو گئی ہے؟ اس حوالے سے چونکا دینے والے اعدادو شمار سامنے آئے ہیں جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے یہ اعلان کیا کہ انسٹا گرام کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 ارب سے زائد ہوگئی ہے۔ انہوں نے اپنے انسٹا گرام چینل پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ ہم یہاں ایک حیرت انگیز کمیونٹی تشکیل دے رہے ہیں۔ یہ فوٹو شیئرنگ ایپ کے لیے بہت اہم سنگ میل ہے جسے میٹا نے 2012 میں ایک ارب ڈالرز کے عوض خریدا تھا۔

اس سے قبل اکتوبر 2022 میں انسٹا گرام صارفین کی تعداد 2 ارب تک پہنچی تھی۔ یعنی لگ بھگ 3 سال میں اس کے صارفین کی تعداد میں مزید ایک ارب کا اضافہ ہوا۔ میٹا نے اپریل 2024 میں اعلان کیا تھا کہ اب فیس بک اور دیگر ایپس کے صارفین کی تعداد نہیں بتائی جائے گی، مگر اس کی جانب سے ایپس کے اہم سنگ میل کا اعلان کیا جاتا ہے۔ مارک زکربرگ نے جنوری 2025 میں بتایا تھا کہ فیس بک ایپ کو روزانہ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 3 ارب سے تجاوز کرگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button