ٹیکنالوجی

چیٹ جی پی ٹی نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ جی پی ٹی نے صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے جس کے بعد صارفین حیراٰن و دنگ رہ گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اوپن اے آئی کی جانب سے مختلف تھرڈ پارٹی ایپس جیسے بکنگ ڈاٹ کام، کینوا، ایکسپیڈیا اور اسپاٹی فائی وغیرہ کو چیٹ جی پی ٹی کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ یعنی اب کسی ٹاسک کے دوران آپ متعلقہ سروسز کو بغیر کسی لنک کو کلک کیے بغیر استعمال کرسکیں گے۔

جیسے چیٹ جی پی ٹی سے نئی اسپاٹی فائی پلے لسٹ تیار کرسکیں گے یا سیاحتی ٹور کو بکنگ ڈاٹ کام سے یقینی بناسکیں گے۔ بس سنگل پروموٹ کے ذریعے اے آئی چیٹ بوٹ کو مختلف ٹاسکس کے لیے استعمال کیا جاسکے گا اور وہ بھی چیٹ جی پی ٹی کے اندر رہتے ہوئے۔ چیٹ جی پی ٹی میں آپ کام کے مطابق کسی ایپ کو اپنی چیٹ کا حصہ بنا کر استعمال کرسکیں گے۔ اس فیچر کو چیٹ جی پی ٹی صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا، مگر یورپی یونین میں اس کا استعمال ممکن نہیں ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button