ٹک ٹاک کی پیسوں کی بارش، صارفین خوشی سے نہال

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر کی مشہور سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے پیسوں کی بارش کر دی ہے یہ طریقہ کونسا ہے؟ اس حوالے سے تفصیل سامنے آنے کے بعد صارفین خوشی سے نہال ہوگئے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکا میں ایک کانفرنس کے دوران کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اب صارفین سبسکرپشنز سے ہونے والی آمدنی کا 90 فیصد حصہ کما سکیں گے مگر اس کے لیے چند شرائط کو پورا کرنا ضروری ہوگا۔ ابھی ٹک ٹاک سبسکرپشنز کی آمدنی کا 70 فیصد حصہ صارفین کو دیا جاتا ہے مگر اب اس میں 20 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔اس مقصد کے لیے ضروری ہوگا کہ صارف کے فالوورز کی تعداد کم از کم 10 ہزار ہوں، گزشتہ ماہ اس کی ویڈیوز کے ویوز کم از کم ایک لاکھ ہوں اور گزشتہ ماہ اس نے 3 یا اس سے زائد سبسکرپشن اونلی ویڈیوز پوسٹ کی ہوں۔
بیان میں بتایا گیا کہ سبسکرپشن سے صارفین کو زیادہ مضبوط کمیونٹیز تشکیل دینے میں مدد ملتی ہے جبکہ ماہانہ سبسکرپشن فیس سے ان کے فالوورز کو خصوصی مراعات جیسے اسپیشل بیجز، سبسکرائبر اونلی پوسٹس، چیٹ فیچرز اور دیگر تک رسائی ملتی ہے۔ سبسکرپشن پروگرام کے لیے اس تبدیلی کا اطلاق ابھی امریکا اور کینیڈا میں کیا جا رہا ہے۔



