واٹس ایپ میں حیران کن فیچر کا اضافہ کر دیا گیا مگر کونسا؟

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں مشہور سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ میں حیران کن فیچر کا اضافہ کر دیا گیا ہے مگر اب کونسے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ پلیٹ فارم میں ایک سسٹم کی آزمائش کی جا رہی ہے جو صارفین کو یوزر نیمز ریزرو کرانے میں مدد فراہم کرے گا۔ درحقیقت واٹس ایپ میں میٹا کے دیگر پلیٹ فارمز کو بھی اکٹھا کیا جا رہا ہے اور صارفین وہ یوزر نیمز منتخب کرسکیں گے جو وہ فیس بک اور انسٹا گرام میں استعمال کر رہے ہیں۔ Wabetainfo کی ایک رپورٹ کے مطابق اس پیشرفت سے عندیہ ملتا ہے کہ میٹا کی جانب سے تمام پلیٹ فارمز کو یکجا کیا جا رہا ہے۔
صارفین کو منتخب یوزر نیمز والے اکانٹس کی ملکیت کی تصدیق کرنا ہوگی اور ایسا میٹا اکاؤنٹس سینٹر کے ذریعے ہوگا۔ جو افراد فیس بک یا انسٹا گرام یوزر نیم کو استعمال کرنے کے خواہشمند نہیں ہوں گے، انہیں یوزر نیم سسٹم کے مکمل متعارف ہونے تک انتظار کرنا ہوگا۔ یہ نیا فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں نظر آیا ہے۔ یہ فیچر ابھی بیٹا صارفین کو دستیاب نہیں مگر امکان ہے کہ مستقبل میں کسی وقت وہ اسے استعمال کرسکیں گے۔ اس نئے سسٹم کے تحت صارفین کو واٹس ایپ سیٹنگز میں پروفائل ٹیب کے اندر یوزر نیم کا آپشن نظر آئے گا۔ وہاں وہ اپنی پسند کے کسی یوزر نیم کو ریزرو کرسکیں گے یا میٹا اکانٹس سے منسلک یوزر نیمز کو منتخب کرسکیں گے۔



