ٹیکنالوجی

امریکا اور چین میں بڑا معاہدہ طے ، ٹک ٹاک پر پابندی کا خطرہ ختم

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور چین میں بڑا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے بعد ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کی فروخت کی اجازت ملنے پر امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا خطرہ ختم ہوگیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یہ معاہدہ ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی بائیٹ ڈانس نے طے کیا جس کے تحت ایک نئی کمپنی تشکیل دی جائے گی جس میں امریکی کمپنیوں کو زیادہ حصص حاصل ہوں گے۔ اس کمپنی میں مختلف سرمایہ کار جیسے اوریکل، سلور لیک اور متحدہ عرب امارات کی کمپنی ایم جی ایکس کو 80.1 حصص حاصل ہوں گے جبکہ باقی 19.9 فیصد بائیٹ ڈانس کے پاس ہوں گے۔ اس اعلان کے بعد امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا خطرہ ختم ہوگیا ہے۔

5 سال قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی صدارتی مدت کے دوران اعلان کیا تھا کہ وہ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرسکتے ہیں۔ اس کے بعد ٹک ٹاک کا امریکا میں مستقبل میں غیریقینی صورتحال کا شکار اس وقت ہوا جب 2024 میں ایوان نمائندگان کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی امریکی شاخ پر پابندی لگانے کے قانون کی منظوری دی۔ اس قانون کے تحت اگر کمپنی کے امریکی آپریشنز کو کسی امریکی کمپنی کو فروخت نہ کیا گیا تو اس پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button