جرمن کمپنی کا کمال، ایم سی 03سمارٹ فون تیار، صارفین حیران

جرمن (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمن کی کمپنی کا کمال، تمام کمپنیوں کے سمارٹ فونز کی بیٹری ٹائمنگ کو مد نظر رکھتے ہوئے ایم سی 03سمارٹ فون بنا لیا ہے جس کے بعد صارفین حیران و دنگ رہ گئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بیشتر اسمارٹ فونز کی بیٹری ایک یا 2 دن تک بمشکل چلتی ہے مگر ایم سی 03 کو 6 سے 7 دن تک بغیر چارج کیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بیشتر اسمارٹ فونز میں متعدد ایپس بیک گرانڈ میں متحرک رہتی ہیں اور ڈیٹا یا توانائی چوستی رہتی ہیں مگر ایم سی 03 میں صارفین کی پرائیویسی کو ترجیح دی گئی ہے اور وہ خود ایپس کی جانب سے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے عمل کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔
فون میں بائی ڈیفالٹ ایپس کو انٹرنیٹ تک رسائی سے دور رکھا گیا ہے تو بیک گرانڈ ڈیٹا اکٹھا کرنا ممکن ہی نہیں۔ کمپنی کے مطابق اس فون کی بیٹری کسی بھی اسمارٹ فون کے مقابلے میں زیادہ دنوں تک کام کرتی ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ فون کی بیٹری لائف حیران کن ہے اور زیادہ استعمال پر 4 سے 5 دن تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں جبکہ عام استعمال میں 6 سے 7 دن تک اسے چلایا جاسکتا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ فون کے اندر بہت زیادہ بڑی بیٹری نہیں بلکہ دیگر فونز جیسی ہی بیٹری موجود ہے۔



